کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ا نسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو سمیت تین افراد کے قتل کےکیس میں عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ اور ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ اور اسکے بھائی زبیر بلوچ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو سماعت ہوئی۔کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہوئے۔ عدالت نے عذیر بلوچ اور زبیر بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ارشد پپو قتل کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ،ذاکر ڈاڈا سمیت دیگر نامزد ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو،یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کردیا تھا ، ملزمان پر اغواء قتل سمیت دہشت گردی کے الزامات ہیں ۔