کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ مہنگائی آسمان باتیں کر رہی ہے، پیٹ بھر کا روٹی کھانا غریب عوام کے لئے مشکل ہوگیا ہے، نگران حکومت بظاہر عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے، بجلی،پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں متواتر اضافہ پاکستانی عوام پر اقتصادی دہشت گردی کے مترادف ہے اگر مہنگائی کی موجودہ رفتار بر قرار رہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام خو دکشیاں کر نے پر مجبورنہ ہوجائیں نگران حکومت کو ایسی معاشی پالیسی دینے کی ضرورت ہے جس سے ہم اس مادر وطن کو قرضوں کے عذاب سے نکال کر معاشی آزادی پر گامزن کر سکیں۔