کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے جمعے کی صبح حیدرآباد دکن روانہ ہوگی جبکہ پاکستان ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ہفتہ30ستمبر کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا ہے پندرہ رکنی ٹیم اور تین ٹریولنگ ریزرو کے ساتھ 15آفیشلز بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم منیجرریحان الحق کو برقرار رکھا گیا ہے ایشیا کپ والی ٹیم انتظامیہ کو برقرار رکھا گیا ہے۔ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ،ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن ،بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،مورنی مورکل بولنگ کوچ ہونگےآفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر،ڈریکس سائمن سٹرینتھنگ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ ،احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا منیجر،عثمان انوری سکیورٹی منیجر،، مقبول بابری اسپورٹس سائیکولجسٹ، طلحہ اعجاز انالسٹ اور ملنگ علی مساجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔