• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالقادر میمن اسنوکر ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) عبدالقادر میمن پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے نئے صدر بن گئے، موجودہ صدر ذوالفقار علی رمزی کی ذاتی مصروفیات کی بناء پر صدارت سے مستعفی ہونے پر سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں عبدالقادر میمن کو صدر منتخب کریا گیا ہے۔ جنگ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اسنوکر کافی مقبول ہے لیکن کھلاڑیوں کو وہ مراعات اور سہولیات حاصل نہیں جو دیگر کھیلوں میں حاصل ہیں۔ کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو سہولیات دلوائی جائیں۔ محمد آصف سمیت کھلاڑیوں کی عالمی مقابلوں میں کامیابی پر قوانین کے مطابق رکی ہوئی انعامی رقم کا مسئلہ بھی حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید