لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ہیری بروک پر نیوزی لینڈ میں نائٹ کلب کے باہر پیش آنے والے واقعے پر انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 30 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 31 اکتوبر کو ویلنگٹن میں تیسرا ون ڈے کھیلنے سے ایک روز قبل پیش آیا،جب بروک کو نشے کی حالت کے خدشے کے باعث نائٹ کلب میں داخلے سے روک دیا گیا ۔