• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام، ایشز سیریز 4-1 سے جیت لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سڈنی میں ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے 5 میچز کی سیریز 1-4 جیت لی۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 384 جب کہ دوسری میں 342 رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنائے تھے جب کہ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، مارنس لبوشین 37، جیک ویدرالڈ 34، ٹریوس ہیڈ29، کپتان اسٹیو اسمتھ 12 اور اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان خواجہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کیمرون گرین 22 اور ایلکس کیری 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوش ٹنگ نے 3 اور ول جیکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے جمعرات کو پانچویں روز انگلش ٹیم 342 رنز پر ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جیکب بیتھل 154 ، بین ڈکٹ اور ہیری بروک 42، 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بیو ویبسٹر اور مچل اسٹارک نے 3، 3 اسکاٹ بولینڈ نے 2 اور مائیکل نیسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 17 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بنا سکے،وہ اپنے آخری میچ کو یاد گار نہیں بناسکے۔

اسپورٹس سے مزید