لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ9 مئی جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث 4خواتین کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی ۔ ملزمہ ماریہ خان ، شمائلہ ستار ،خالدہ حمید اور رضیہ سلطانہ نے پیش ہو کر حاضری لگائی ۔ وکیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، خواتین شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتی ہیں ۔ استدعا ہے کہ عدالت خواتین کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے جس پر عدالت نے چار خواتین کو چار اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔