• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”احرام جنون“ کی آخری قسط پیر کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگی

کراچی (جنگ نیوز ) محبت اور جذبات کے گرد گھومتی ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی ڈرامہ سیریل ”احرامِ جنون“ کی آخری قسط پیر کو ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ جہانزیب قمر کی رومان پرور کہانی میں آنے والا ہے محبت کیلئے کڑا امتحان، رامش رضوی کی ہدایات میں لالچ اور خود غرضی کے ٹوٹنے والے ہیں ارمان۔ شانزے کی بے لوث محبت اپنا سب کچھ دان کرکے کیا شایان کی زندگی سے دور چلی جائے گی یا سجیلہ کی آنکھوں میں بسے خوابوں کو تعبیر مل جائے گی۔ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی حقیقی محبت کو شایان پر کیسے کریں گے آشکار؟۔ یہ سب کچھ اس کہانی میں دکھایا جائے گا۔ ڈرامے نے ریٹنگ چارٹ کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت کو دوام بخشی، ڈرامے کے او ایس ٹی، پروموشن اور اقساط نے کئی ملین ویوز اپنے نام کرلئے ہیں۔ استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں قمر ناشاد کی شاعری پر نوید ناشاد کا کمپوز کیا گیا گیت بھی ناظرین کے کانوں میں رس گھولتا رہا۔ جبکہ ساحر بگا کی آواز اور کمپوزیشن کے ساتھ دوسرا گیت چاہت بھی عوام میں بہت زیادہ مقبول ہوا۔ دولت کی چکا چوند میں حسد اور خود غرضی کا طوفان اُٹھانے والی اس کہانی میں عمران عباس، نیلم منیر، نمرہ خان، محمود اسلم، عصمت زیدی، مائرہ خان، زینب قیوم، کنزہ بخاری، فرح ندیم اور دیگر نے یادگار کردار ادا کئے۔ ”احرام جنون“ کی آخری قسط پیر کی رات 8 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید