• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین پر پابندی لگا کر ملک میں ہر سطح پر سیاسی عمل کو کمزور کیا گیا،سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعا ت و فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ طلبہ یونین نوجوانوں میں سیاسی شعور کی پختگی اور اپنی زات سے ہٹ کر دوسروں کیلیے کام کرنے کی صلاحیت کی نشو و نما کرتی ہے- طلبہ یونین پر پابندی لگا کر ملک میں ہر سطح پر سیاسی عمل کو کمزور کیا گیا- ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اسلام آباد یونیورسٹی کی طلبہ یونین کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کیا ہے- سردار عبدالرحیم جو خود سابقہ صدر انجمن طلبہ جامعہ کراچی رہے ہیں نےامید ظاہر کی کہ اب ملک بھر میں طلبہ یونینز بحال ہونگی اور جلد طلبہ یونینز کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے منسلک ہے اور آئندہ کی کرپشن سے پاک قیادت طلبہ یونینز مہیا کرسکتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید