ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار آج ”ہنسنا منع ہے“ کے مہمان ہوں گے

September 24, 2023

کراچی (جنگ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ترقی کے معاملے میں لاہور کراچی سے بہتر ہے لیکن پھر بھی مجھے سمجھ نہیں آتا مہوش حیات کیوں کہتی ہیں کہ ”پنجاب نہیں جاؤں گی“۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان تابش ہاشمی نے فاروق ستار سے پوچھا اگر آپ کو ہیرو کا کردار دیا جائے تو کس ہیروئن کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟۔ فاروق ستار نے جواب دیا کہ میں خود ہیرو نہیں بنوں گا البتہ سلمان خان کو اپنے ساتھ رکھ لوں گا پھر تمام ہیروئنز خود ہی پاس آجائیں گی۔ شو کے دوران حاضرین نے بھی فاروق ستار سے سیاسی اور اُن کی نجی زندگی کے حوالے سے سوال پوچھے اور اُنہوں نے عوام کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سے شو کے دوران مزیدار گیمز بھی کھیلے گئے۔ ”ہنسنا منع ہے“ اتوار شب11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔