• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دہشتگردی آج دنیا میں بے نقاب ہوچکی‘ سردارجسبیر سنگھ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی سکھ کمیونٹی نے چیئرمین سردار جسبیر سنگھ کی قیادت میں کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھےجسبیر سنگھ اور دیگر رہنماوں نےخطاب کرتےہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گردی آج دنیا میں بے نقاب ہوچکی ہے ہردیپ سنگھ کو را نے قتل کرایا جس کے تمام شواہد کینیڈین حکومت نے دہشت گرد بھارتی حکومت اور ارباب اختیار کو دے دئیے ہیں بھارتی مظالم سے مسلمان اور سکھ محفوظ نہیں بھارت نے سکھوں کی پرامن تحریک کو نقصان پہنچانے کے لئے ہردیپ سنگھ کو قتل کرایا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بھارت پاکستان اور بلوچستان میں بھی دہشت گردانہ کارروائیاں کراتا رہا ہے اب ان کارروائیوں کا دائرہ کینڈا تک پھیل گئی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی دہشت گردی کی تحقیقات اور اس کے خلاف کارروائی کریں ۔
کوئٹہ سے مزید