چپ تعزیہ کے جلوس آج صبح نشتر پارک اور دوپہر کو قصر مسیب سے برآمد ہونگے

September 25, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چپ تعزیہ کا مرکزی جلو س نشتر پارک سےپیر کی صبح برآمد ہوگاور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارا در جہاں سے نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لین پہنچ کراختتام پذہرہوگا جبکہ چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ قصر مسیب رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نماز مغربین مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوگاقبل ازیں مجالس کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔