سیہون شریف ( نامہ نگار ) سندھ کے نگراں وزیر اعلی جسٹس (ر) سید مقبول باقر نقوی ایک روزہ دورے پر سہون شریف پہنچے جہاں شہباز ایئر پورٹ پر کمشنر حیدرآباد ڈویژن خالد حیدر شاہ ڈی آئی جی پولیس اور دیگر نے ان کا استقبال کیا نگراں وزیر اعلیٰ نے درگاہ لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھاکر فاتحہ پڑھی وزیر اعلی نے ملکی سالمیت اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی نگراں وزیر اعلیٰ نے سیون میں قائم سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا بھی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر ڈاکٹر مخدوم معین الدین صدیقی نے نگراں وزیراعلی کا استقبال کیا دورے کے دوران وزیراعلی نے انسٹی ٹیوٹ میں قائم جدید سہولتوں سے آراستہ آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ 30بیڈ پر مشتمل جدید سہولتوں سے آراستہ آئی سی یو وارڈ بھی گئے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی۔