اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم پر مذہبی جماعتوں کی خاموشی معنی خیز ہے، علما

September 26, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ،حاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے متعلق مہم پر مسلم ممالک اورمذہبی جماعتوں کی طرف سے خاموشی معنی خیزہے ایک عرصے سے مسلم ممالک میں اسرائیل کے حوالے سے نرم رویہ پایاجارہاہے ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات ارضِ فلسطین کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے مترادف ہوگا، صیہونی ریاست کے قیام سے اس سرزمین کے اصل وارث یعنی فلسطینی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جائیں گے، یہ امت ِمسلمہ کے ہرفرد کے ضمیر کا معاملہ ہے۔