• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسریٰ یونیورسٹی کا قبضہ قاضی گروپ کے حوالے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر حیدرآباد پولیس کی بھاری نفری نے عدالت کے ناظر کی موجودگی میں کاروائی کرتے ہوئے اسری یونیورسٹی کا قبضہ قاضی گروپ کے حوالے کردیا جس کے بعد اسری یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر احمدولی اللہ قاضی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے‘ پولیس کی بھاری نفری نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کے مقررہ مسلح سیکورٹی گارڈز ودیگر ملازمین کویونیورسٹی سے بے دخل کردیا ۔واضح رہے کہ اسری یونیورسٹی حیدرآباد کی ملکیت کے تنازعہ پر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری اور قاضی گروپ کے درمیان کئی سالوں سے عدالتی جنگ جاری تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کراچی اورحیدرآباد سرکٹ بینچ نے گذشتہ دنوں قاضی گروپ کے حق میں فیصلہ دیاتھا ۔

ملک بھر سے سے مزید