اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے سابق وفاقی وزیر کی درخواست پرمحفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ پیر کو فاضل چیف جسٹس نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے الیکٹورل باڈی اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔