رازق سنجرانی کیخلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں‘ ڈاکٹر نادر سنجرانی

September 26, 2023

کوئٹہ(پ ر)سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر نادر خان سنجرانی نے ایک بیان میں ایم ڈی سیندک پراجیکٹ رازق سنجرانی کے خلاف پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رازق سنجرانی انسان دوست اور غریب پرور انسان ہیں جن کے خلاف کچھ عرصے سے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ پراجیکٹ میں آج بھی چاغی، نوشکی، خاران اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کے افراد رازق سنجرانی کی وجہ سے ملازمت کررہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے عوام کو پراجیکٹ میں ترجیح دی۔ان کے خلاف پروپیگنڈہ سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔