میئر گریٹر مانچسٹر عوامی سوالات کے جواب دیں گے

September 27, 2023

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن (ابرار حسین) میئر گریٹر مانچسٹر اینڈی برنہم 28ستمبر کو بولٹن یونیورسٹی میں عوامی سوالات کے جواب دیں گے۔ جی ایم سی اے کے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ جون 2017سے گریٹر مانچسٹر کے میئر نے سوالیہ وقت کے پروگراموں کی میزبانی کی ہے،اہم علاقائی میڈیا کے ساتھ شراکت میں، میئر کے سوال کے وقت کا مقصد مقامی مسائل پر سوالات کو اجاگر کرنا اور ان کے جوابات دینا ہے جو عوام کے اراکین کے ذریعہ پوسٹ کئے گئے ہیں یہ آپ کیلئے ان خدشات پر آواز اٹھانے کا موقع ہے جو آپ کیلئے اہم ہیں۔ یہ کھلی کچہری 2017میں شروع ہونے کے بعد سے گریٹر مانچسٹر کے تمام اضلاع میں سہ ماہی طور پر منعقد کی جاتی ہے اور مشترکہ اتھارٹی کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رجسٹر کرنے اوراس میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔