ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن آڑھتیان سبزی وفروٹ منڈی کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ریلی میں صدر حاجی محمد اعظم صابری، جنرل سیکرٹری حاجی ندیم قریشی ،حاجی عظیم قریشی، شیخ اعجاز قریشی، محمد اشفاق کمبوہ،حاجی عبد الوحید آڑئیں، آصف اقبال، جمشید اختر، عاشق جمال،غلام دستگیر، حاجی سلیم،علامہ قاری فیض بخش رضوی، پیر عزیز رسول سیفی،مرزا محمد ارشد القادری،محمد نظر عطاری، محمد سعید، حاجی محمد محمود بھی موجود تھے۔مرکزی میلاد فاؤنڈیشن کی ذیلی تنظیم حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی میلاد النبی ریلی نکالی گئی۔ سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام آج بدھ بعد نماز عشاء سالانہ مشعل بردار ریلی کا اہتمام کیا جائے گا ۔تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ریلی آج نکالی جائے گی ، انجمن انوار مصطفی ﷺ مظفرآباد ملتان حسب روایت جشن عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقہ سے منائے گی ۔جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلہ میں جلوسوں کے نمائندگان اور علماءکا اجلاس علامہ سید ارشد سعید کاظمی کی دعوت پر جامعہ انوارالعلوم نیو ملتان میں ہوا ۔