• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، اغوا اور جعلی چیک دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 10نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے جعلی چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ ممتاز آباد پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے رشید آباد میں بیٹی کو ملنے آنے والے ماں اور باپ پر سسرالیوں کے تشددکے خلاف پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے شہری کی فصل برباد کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ جلیل آباد پولیس نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے شہری کو جوس پلاکر نیم بے ہوش کرکے نقدی و موبائل لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز عورتوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ قطب پور پولیس نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ مخدوم رشید پولیس نے زیادتی کے درج مقدمہ میں بیان سے منحرف ہونے کے الزام میں مدعیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید