ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کتاب گھر گول باغ/ گھنٹہ گھر کے مالک شیخ جاوید انور، عباس جاوید شیخ اور عون جاوید شیخ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کتاب گھر کا حال ہی میں مراد سعید کی شائع ہونے والی کتاب ’’درد نیم شب کا رقیب‘‘ کی اشاعتاور فروخت سے کوئی تعلق نہیں ہے، ملتان کتاب گھر 1960ء سے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کاروبار کر رہاہے اور ہم نے کبھی بھی ریاست مخالف کتب کی فروخت نہیں کی، ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا اور کرتے رہیں گے۔