• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں نانی اورنواسے سمیت تین افراد جاں بحق،نوجوان کی خود کشی

ملتان، رحیم یار خان،شاہ جمال (سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریفک حادثات میںنانی اور نواسے سمیت تین افراد جاں بحق،ایک شخص کی خود کشی، تفصیل کے مطابق جہانگیر آباد میں 25 سالہ کاشف نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، رحیم یار خان نواں کوٹ کے قریب پیر طاہر غازی شہید کے سامنے موڑ کاٹتے ہوئے ٹریکٹر کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ محمد یوسف ٹرالی کے نیچے آ کر دم توڑ گیا، دو بچے 9 سالہ محمد حفیظ اور 12سالہ محمد صادق زخمی ہو گئے۔  وسندے والی کے نواحی علاقے لوہار والا کی رہائشی 40 سالہ ملوکاں بی بی اپنے بیٹے طاہر جس کی عمر 15 سال اور اپنے نواسے شیرو جس کی عمر 8 سال عید کی شاپنگ کے لئے وسندے والی آرہے تھے چوک کے قریب بجری سڑک پر بکھری ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل کراسنگ کرتے ہوئے بجری پر سلپ ہو گیا پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر کے نیچے آ کر 40 سالہ ملوکاں مائ اور 8 سالہ اس کا نواسہ شیرو موقع پر کچلے گئے، سڑک پر بجری پڑی ہونے کی وجہ سے حادثہ ہوا، اہلیان علاقہ نے  ڈی پی او  اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید