• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی اور خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے،خواجہ عاصم ریاض

ملتان(سٹاف رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان خواجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ امریکااور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، آیت اللہ علی خامنہ ایاور دیگر رہنماؤں کی شہادت پرپاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امریکااور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ محمد اسلم نائب امیر ضلع، چوہدری اطہر عزیز ایڈوکیٹ نائب امیر ضلع، مرزا تنویر احمد نائب امیر ضلع، اعجاز الرحمن منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ملتان، محمد واجد ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید