ملتان ( سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول لاڑ ملتان میں حالیہ انتظامی صورتحال کے پیش نظر سکول انتظامیہ نے دو سینئر اساتذہ کی خدمات فوری طور پر سرنڈر کرتے ہوئے انہیں آئندہ تعیناتی کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، سکول پرنسپل کی جانب سے جاری کردہ علیحدہ علیحدہ مراسلوں کے مطابق سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ (جغرافیہ) امجد حسین اور سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ (شماریات) ، عزیر رضا کی خدمات سرنڈر کی گئی ہیں۔