ملتان (سٹاف رپورٹر)واسا، محکمانہ قواعدکی خلاف ورزی اور بدعنوانی پر لائن مین کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم ،واٹر سپلائی ڈویژن میں تعینات لائن مین قیصر حسین کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006کے تحت کارروائی کی گئی،انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور ان پر عائد الزامات کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا، تحقیقات اور ذاتی سماعت کے دوران مذکورہ ملازم اپنے خلاف عائد الزامات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، جس کے بعد مجاز اتھارٹی نے الزامات کو ثابت قرار دیتے ہوئے محکمانہ قواعد کے مطابق سخت کارروائی کرتے ہوئے قیصر حسین کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔