• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ کو صیہونی قوتوں کیخلاف یکجا ہونا پڑیگا ،خاور شفقت بھٹہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسینؓ کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو آپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر صیہونی قوتوں کیخلاف یکجا ہونا پڑے گا کیونکہ امریکہ اور اسرائیل امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی امام بارگاہ و دربار حضرت بابا تلوار شاہ کے منتظم سید حسن رضوی کے زیر اہتمام حضرت امام حسنؓ کے یوم ولادت با سعادت کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا، اس موقع پر مخدوم سید زوہیب گیلانی، تحفظ عزاداری امام حسینؓ کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طالب حسین پرواز، مخدوم سید صدر الدین گیلانی، اصغر علی قریشی ہاشمی، عباس قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید