• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور آئی ایس او شعبہ طالبات کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایران میں طالبات کے سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی المناک شہادت کے خلاف ملتان میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات کے زیراہتمام خواتین اور بچوں کی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی پریس کلب سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں سکول کی کمسن بچیوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میں شریک کمسن بچیوں نے سکول یونیفارم پہن کر اور سکول بیگ اٹھا کر احتجاج کیا جب کہ خواتین نے بینرز، پلے کارڈز، کتبے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، شرکا نے امریکااور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ملتان سے مزید