• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی زہریں برآمد، استغاثہ دائر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز بہاولپور شاہد حسین نے ٹیم کے ہمراہ عالم کالونی نزد سمال انڈسٹریز بہاولپور میں خصوصی آپریشن کیا جہاں ایک غیر قانونی سٹور سے بڑی مقدار میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات، پیکنگ میٹریل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 لاکھ روپے بتائی گئی،ضبط شدہ زرعی ادویات اور دیگر مواد کو قبضہ میں لے کر بطور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیاجب کہملزمان کے خلاف تھانہ صدر بہاولپور میں مقدمہ کے اندراج کے لیے استغاثہ دائر کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید