ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین نے پرفارمنس الاؤنس کی بحالی کے لیے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی جا سکتی ہے،یونین رہنماؤں طاہر خاکوانی اور عرفان شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ایف بی آر ملازمین کا 100 فیصد بنیادی تنخواہ کے برابر پرفارمنس الاؤنس یکم جولائی 2015ء کو منجمد کر دیا گیا تھا،یونین رہنماؤںنے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ 22.5 فیصد پرفارمنس الاؤنس کو ختم کر کے دیگر وفاقی اداروں کی طرز پر 75 فیصد الاؤنس دیا جائے تاکہ تنخواہوں میں موجود فرق کو ختم کیا جا سکے۔