• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیشان ڈھڈی قتل کیس، ایس ایچ او کو فرار کروانے کے الزام میں گرفتار ملزمان عدالت میں پیش

ملتان (سٹاف رپورٹر) ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل میں گرفتار سابق ایس ایچ او رائے ساجد کو ایف آئی اے کی تحویل سے فرار کروانے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایف آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل ملزم ناصر کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ،فرار کروانے والے دوسرے ملزم پولیس اہلکار غلام اکبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، ملزمان نے قتل کے ملزم رائے ساجد کو ایف آئی اے لاک اپ سے فرار کروایا تھا ، ملزمان سے فرار کروانے کے لئے لی گئی رشوت و دیگر شواہد اکٹھے کرنے باقی ہیں۔
ملتان سے مزید