• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میںشہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد ذیشان اور اس کی اہلیہ سے نقدی و زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں شان کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا جبکہ اسی تھانے کی حدود میں نواز کے جانور چوری ہوگئے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے عمران سے نقدی اورموبائل فون چھین لیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ارشاد کا موبائل فون جبکہ احمد سے نقدی و موبائل فون چوری کر لیا گیا، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میں ریاض کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ بوہر گیٹ کے علاقہ میں علی محمد سے نقدی چھین لی ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں اسلم سے نقدی چھین لی ، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں آصف کے جانور چوری ہو گئے، تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں عمران کا ٹیوب ویل چوری ہوگیا،تھانہ صدرشجاع آباد کے علاقہ میں مختار سے نقدی چھین لی ، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں زین کا موبائل فون جبکہ ساجد کا لیپ ٹاپ چوری ، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں رئیس کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نعیم کے گھر سے سامان چوری ہوگیا جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میں عرفان کا گھریلو سامان چوری کرلیاگیا۔
ملتان سے مزید