راولپنڈی (جنگ نیوز) مرکزی میلاد کمیٹی لبیک یا رسول ؐ اللہ تابش ہاؤس کے زیر اہتمام 13واں جشن میلاد النبیؐ جلوس نکالا جائیگا۔ جلوس کا آغاز بعد نماز جمعہ اڑھائی بجے جامع مسجد شاہ ہمدان ائرپورٹ سوسائٹی سے ہوگا جو گلزار قائد سے ہوتا ہوا تابش ہاؤس میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر محفل میلاد ہوگی جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کرینگے۔ تقریب کے مہمانان گرامی نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر ،حنیف عباسی ، چوہدری تنویر ، سردار نسیم، راجہ حنیف، راحت قدوسی ، حاجی پرویز،سید اعتبار حسین، اور افضل کھوکھر ہونگے۔ جلوس اور تقریب میں ملک ابرار ،چوہدری فضل الرحمٰن ، راجہ ارشد محمود، اور ملک افتخار احمد بھی شرکت کرینگے۔ تقریب کے اختتام پر الحاج منصور علی تابش کے صاحبزادگان ناصر علی تابش، نیئر علی تابش، اور وسیم علی تابش کی طرف سے تقسیم انعامات اور لنگر کا اہتمام ہوگا۔