سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی نقصانات میں 3 اضلاع کا موازنہ پیش کردیا۔ انہوں نے تھر پارکر، بدین، راجن پور میں بجلی نقصانات کی تفصیل پیش کیں۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ تھر پارکر میں بجلی نقصانات 11 فیصد ہیں، راجن پور میں بجلی نقصانات 14 فیصد، بدین میں بجلی کے نقصانات 31 فیصد ہیں۔
سیکریٹری پاور نے کہا کہ کیا ہم تھر پارکر کے عوام سے سیکھیں گے، تھر پارکر معاشی طور پر کمزور صحرا پر مشتمل ضلع ہے، وہاں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بجلی سپلائی ہوئی ہے، تھر پارکر سے وصولی ایک ارب 30 کروڑ روپے ہے۔
راشد لنگڑیال نے کہا کہ بدین کو سالانہ 4 ارب 70 کروڑ کی بجلی فراہم کی جاتی ہے، بدین سے وصولی 3 ارب 20 کروڑ روپے ہے، راجن پور کو سالانہ 9 ارب 60 کروڑ کی بجلی دیتے ہیں۔
سیکریٹری پاور نے مزید کہا کہ راجن پور میں وصولی 8 ارب 30 کروڑ روپے ہے، تھر پارکر سے وصولی کی شرح 89 فیصد ہے، راجن پور سے وصولی کی شرح 86 فیصد ہے، بدین سے وصولی کی شرح 69 فیصد ہے۔