پرینیتی نے اپنی شادی کیلئے خود خصوصی گیت ریکارڈ کروایا

September 27, 2023

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر کو اُدے پور کے لیلیٰ محل میں ہوئی۔

پرینیتی اپنی گلوکاری کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے اپنی شادی کے موقع کےلیے ایک محبت بھرا گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

اس گیت کا نام ' او پیا' ہے جو راگھو اور پرینیتی کی شادی پر چلایا گیا، گانا بنانے والوں نے آج یہ گانا یوٹیوب پر بھی جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی ایک باصلاحیت گلوکارہ بھی ہیں، وہ بچپن میں اپنی فیملی کے ہمراہ اسٹیج پر گائیکی کیا کرتی تھیں۔

اکثر پرینیتی چوپڑا گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

ایک خوش و خرم دلہن کے طور پر بھی انہوں نے اپنی شادی کیلئے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

اس گیت کے بول گورو دتہ، ہرجوت کور اور سنی ایم آر نے لکھے ہیں۔