• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کی وارننگ

مانچسٹر (ہارون مرزا) برطانیہ میں80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤ ں کے چلنے اور تیز بارش کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر تیز بارش کی وجہ سے ریل ، ہوائی سفر اور فیری سروسز متاثر ہو سکتی ہے 2.4انچ (60ملی میٹر) بارش اور تیز ہوائیں ممکنہ سیلابی صورتحال کو بھی جنم دے سکتی ہیں ۔گاڑیوں پر سفر کرنے والوں کو درختوں، چھتوں سے ٹائلیں اڑنے اور دیگر اڑتے ملبے سے چوکنا رہنے کی تنبیہ کی جا رہی ہے جب کہ برمنگھم ائرپورٹ نے مسافروں کو بتایا کہ وہ گیلے موسم کیلئے تیاری کر رہا ہے۔ پیلے موسم کی وارننگ بدھ کی صبح 10بجے سے جمعرات کی صبح 7بجے تک جنوبی انگلینڈ اور شمالی اسکاٹ لینڈ کے علاوہ پورے ملک کیلئے ہے ۔جنوبی اسکاٹ لینڈ میں بدھ کی رات 9بجے سے جمعرات کی صبح 6بجے تک پیلے رنگ کی بارش کی وارننگ بھی ہے۔ پیشگوئی کرنے والوں نے اندرون ملک 50سے 60میل فی گھنٹہ اور ساحلوں پر 65سے 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نمایاں طور پر خلل ڈالنے والی ہوا کے جھونکوں سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ کچھ سڑکیں اور پل بند ہو سکتے ہیں ،بجلی بھی بند ہوسکتی ہے۔ جبکہ ریلوے، سڑکیں اور ہوائی اڈوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔آر این ایل آئی واٹر سیفٹی سے تعلق رکھنے والے سیم ہیوز نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے ساتھ پیش گوئی کی گئی تیز ہواؤں سے برطانیہ اور آئرلینڈ کے آس پاس کے ساحل کا دورہ کرنے والوں کے لیے خطرناک حالات پیدا ہونے کا امکان ہے، پانی اور چٹان کے کناروں سے محفوظ فاصلے پر رہنے کا مشورہ دیتا ہے یہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے قابل نہیں ہے اگر آپ پانی میں کسی اور کو خطرے میں دیکھتے ہیں تو 999یا 112 پر کال کریں اور کوسٹ گارڈ سے پوچھیں اگر آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو تیرتی ہے جسے وہ پکڑ سکتے ہیں تو اسے پھینک دیں خود پانی میں مت جائیں یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

یورپ سے سے مزید