• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور لیبر پارٹی کا مشن و منشور ایک طرح کا ہے، افسر شاہد

برمنگھم(ابرار مغل) آزاد کشمیر کے سابق وزیر و پی پی پی کے مرکزی رہنما افسر شاہد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیبر پارٹی کا مشن و منشور ایک ہی طرح کا ہے دونوں پارٹیاں دائیں بازوکی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے عام انسان کی فلاح بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر پارٹی کے امیدوار برائے کونسلر شب چوہدری حنیف کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پی پی پی برمنگھم کے صدر راجہ عبد القیوم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ابرار احمد چوہدری نے ادا کئے اس تقریب سے پی پی پی برمنگھم کے سینئر نائب صدر چوہدری شبیر،سیکرٹری جنرل ارشاد عزیز،صدر پی پی پی مڈلینڈ (لیبر ونگ) چوئدری طاہر محمود بلھتوی، نائب صدر پی پی پی مڈلینڈ ابرار احمد چوہدری،مرکزی صدر یوتھ ونگ برطانیہ یاسر بلال ، یوتھ رہنما چوہدری سفیر شبیر، سینئر کونسلر وسیم ظفر،کونسلر راجہ ثاقب خان اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ،سابق وزیر حکومت افسر شاہد ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کاروباری شعبہ کے ساتھ ساتھ مقامی سیاست میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے برطانیہ بھر سے بڑی تعداد آج برطانوی پارلیمنٹ میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ لیبرپارٹی اور پیپلز پارٹی ہماری برطانوی نوجوان نسل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھار نے کو ہمیشہ پلیٹ فورم مہیا کرتی آرہی ہیں دونوں سیاسی پارٹیوں کا مشن و منشور عوامی انصاف اور انسانی فلاح بہبود ہے۔ صدر محفل راجہ عبد القیوم اور دیگر نے کہا کہ پی پی پی شہداء اور غازیوں کی سیاسی جماعت ہے ہمیشہ آمریت کے خلاف رہی ہے دیگر مقررین نے افسر شاہد ایڈووکیٹ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا ،آخر میں میزبان تقریب چوئدری حنیف نے تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید