اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سلامی نظریاتی کونسل نےبین المذاہب حسن تعامل، ریاست اور معاشرے کی ذمہ داریاں کے عنوان سے خصوصی اجلاس کے بعد دس نکاتی ا علامیہ جاری کر دیاہے اجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کی اجلاس کے بعد چیئرمین نے خصوصی اعلامیہ پڑھ کر سنا یاجس میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملے، ان کی توہین قابل مذمت، جرم اور شرعاً حرام ہے،کسی مذہب میں نفرت انگیز رویوں، تشدّد ، انتہا پسندی کی گنجائش نہیں،تمام مذاہب انسانی احترام و تکریم کا درس دیتے ہیں۔