کراچی(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ اور آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے وزیر تعلیم سندھ کی خصوصی ہدایت پر 2 سے5اکتوبر تک تاریخ میں پہلی بار آل سندھ تھیم بیسڈ ہفتہ اساتذہ منایا جائے گا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹویشنز سندھ اور آل پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ایڈیشنل ڈائیکٹریٹ پرائیوٹ سندھ رفیعہ جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں سندھ تھیم پر مبنی ہفتہ اساتذہ منانے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر موضوع کے مطابق سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ جس میں تعلیم، تعلم اور معلم کے حوالے سے دلچسپ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔