• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا کا نیا ہیڈ سیٹ، حقیقی دنیا میں ’مجازی دنیا‘ کی آمیزش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا نے ’مخلوط حقیقت‘ کا تجربہ شروع کرنے کے لیے دو نئے راستے نکالے ہیں جو اس کے بقول مستقبل ہے۔ اس نے اپنا میٹا کوئسٹ تھری متعارف کرایا ہے، جو ایک ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ ہے جس کے ذریعے حقیقی دنیا میں منتقل ہونا (پاس تھرو) بھی ممکن ہے، اس کی مدد سے ورچوئل چیزوں کو حقیقی دنیا والی سطح کے اوپر رکھا جا سکتا ہے۔ اب تک، اس کے ہیڈ سیٹ صرف ورچوئل ریئلٹی ہی پیش کرتے تھے۔ اس نے اپنے سمارٹ گلاسز کے نئے ورژن بھی متعارف کرائے ہیں، جنہیں چشمہ ساز کمپنی رے بین کے تعاون سے بنایا گیا۔ ان میں ریکارڈنگ کرنے والا ایک کیمرہ اور عینک کے بازوؤں میں اسپیکر دستیاب ہیں۔
اہم خبریں سے مزید