• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کی 80 گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ اسمبلی کے 19گریڈ کے افسر نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر سندھ کو نوٹس بھیج دیا جس میں گورنر سندھ، چیئرمین نیب، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ اورآغا سراج درانی کے نام شامل ہیں۔لیگل نوٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے پاس 120 گاڑیاں ہیں، 42 گاڑیاں مختلف ملازمین استعمال کر رہے ہیں۔سندھ اسمبلی کی 42 گاڑیاں وہ ملازمین استعمال کر رہے ہیں جنہیں الاٹ نہیں ہو سکتیں۔
اہم خبریں سے مزید