کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا مہینہ امن و محبت کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے،ملک کو لوٹنے والوں کا اسلامی طریقہ کار کے مطابق فوری احتساب کرنا ہوگا، اس کے بغیر ہماری ترقی ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور فلاحی ریاست بناسکتے ہیں۔