• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے 9 اعلیٰ افسران کے تبادلے و تقرریاں

کراچی(اسد ابن حسن) ایف ائی اے ہیڈ کوارٹر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ رحمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ادارے کے 9 اعلی افسران جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں ان کے فوری طور پر تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ تبادلہ شدہ افسران میی ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سے انٹرپول، ڈپٹی ڈائریکٹرز کاشف مصطفی کا ایف ائی اے اکیڈمی، ارتضی حیدر کا سائبر کرائم سیل ملتان، سکندر حیات کا ٹرپل سی لاہور، محمد امان اللہ کا کرتار پور راہداری، اعجاز احمد کا سائبر کرائم سیل فیصل اباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شاویز احمد کا اے ڈی جی سائبر افس، جبار مہندرو کا ایس بی سی کراچی سے اے سی سی کراچی اور عمارہ قریشی کا ایس بی سی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید