• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹرن آؤٹ میں اضافے کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن ٹرن آئوٹ اضافے کیلئے سوشل میڈیا کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی زیر صدارت اجلاس میں فیس بک، میٹا کے نمائندوں کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سینئر حکام موجود تھے۔ اجلاس میں انتخابی عمل میں خواتین، نوجوان اور خصوصی افراد کی شرکت یقینی بنانے کیلئے کئی اقدامات کی منظوری دی گئی، جس کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید