• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زاید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ،سڑک بلاک ،نعرے

لاہور(خصوصی نمائندہ) شیخ زاید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اورگرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہڑتال جاری رکھی ۔ مظاہرین نے ہسپتال کے سامنے مین روڈ بلاک کردی اور شدید نعرے بازی کی ۔ڈاکٹروں نے مطالباتمنظور نہ ہونے کی صورت میں پیر سے او پی ڈی سروسز کے ساتھ ساتھ ان ڈور سروسز بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔گرینڈ ہیلتھ الا ئنس کے زیر اہتمام تنخواہوں کی دو ماہ سے عدم ادائیگی اور مریضوں کو ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی نہ ہونے کے خلاف ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ نے ابھی مذاکرات کی دعوت نہیں دی۔
لاہور سے مزید