لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چین کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں جشن عید میلاد النبی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو صوبہ بھر میں عید میلادالنبی کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کا حکم دیا۔