• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان کی وصولی کے واقعات

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں پولیس کی جانب سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان کی وصولی کے واقعات تھم نہ سکے، عام شہریوں کے ساتھ تاجر برادری بھی غیر محفوظ ہو گئی، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے ایس ایچ او کا پرائیویٹ افراد کے ہمراہ گلشن سرجانی میں اسکریپ کے گودام پر دھاوا، مزاحمت پر ہوائی فائرنگ، تین افراد کو ساتھ لے گئے، مبینہ لاکھوں روپے کے عیوض رہائی ملی تاحال تاجر کا 15 سالہ بیٹا ماورائے قانون پولیس کی تحویل میں ہے۔ تاجر رہنماؤں نے پولیس کے چنگل سے بازیاب ہونے والے افراد کو پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کر دیا، اس موقع پر کراچی پریس کلب میں چئیرمین ہمدرد سرائیکی پارٹی ملک رحمت اللہ کے ہمراہ تاجر رہنما حاجی اقبال رند، اصغر رند اور شکیل اختر رند بھی موجود تھے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید