پنجاب: ڈینگی کے 131 نئے کیسز کی تصدیق

September 29, 2023

—فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 131 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکریٹری صحت علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 4 ہزار 418 جبکہ صرف لاہور میں 1 ہزار 696 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور میں 55، راولپنڈی میں 33، ملتانمیں 12، فیصل آباد میں 9، گوجرانوالہمیں 6، شیخو پورہمیں 3، سیالکوٹ اور خانیوال میں ڈینگی کے 2، 2 جبکہ مظفر گڑھ، گجرات، بہاول پور، جھنگ، خوشاب اور پاکپتن میں 1، 1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سیکریٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 139 مریض زیرِ علاج ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 71 مریض زیرِ علاج ہیں۔