کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کورکمیٹی نے ایف پی سی سی آئی) کے الیکشن برائے 2023-2025 کیلئے عاطف اکرام شیخ کو صدارتی امیدوارنامزد کردیا ہے،واضح رہے کہ برسر اقتدار گرپ بزنس مین پینل صدارتی امیدوار کے لئے شیخ محمد علی اسلم کو نامزد کر چکا ہے ،تفصیلات کے مطابق یونائٹیڈبزنس گروپ کا اجلاس چیئرمین یو بی جی فیڈرل زون عبدالرئوف عالم کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔ یو بی جی کی سینئر لیڈرشپ اور کور کمیٹی نے عاطف اکرام شیخ کو ایف پی سی سی آئی الیکشن 2023-25 کے لیے UBG کے صدر کے لیے نامزد کیا۔عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی انتخابات میں صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر یو بی جی لیڈران اور فیڈرل زون کی قیادت کا شکریہ اداکیا اور کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے کرپٹ،منافع خور اور بلیک مافیا کے خلاف شروع کئے گئے کریک ڈائون سے حالات میں بہتری آنے لگی ہے،یونائٹیڈ بزنس گروپ ملک میں اقتصادی صورتحال میں بہتری کیلئے حکومت کو تجاویز فراہم کرتا رہے گا۔عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ مجھے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی مشکلات کا احساس ہے اورہمارا گروپ انکے مسائل میں کمی کیلئے حکومت کو مثبت تجاویز فراہم کرے گا ۔