کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ سیزن مکمل ہونے کے بعد ورلڈکپ کیلئے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حیدر آباد دکن میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا۔ پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق مکی آرتھر اب مکمل طور پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔ پی سی بی چیئرمین ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ مکی آرتھر ورلڈ کپ اور آسٹریلوی دورے میں بھی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔