• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں 2میچز کے فیصلے، معاذ صداقت کی سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے اسٹیڈیم میں معاذ صداقت کی سنچری کی بدولت آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں غنی گلاس کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہفتے کوپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے غنی گلاس 42.5 اوورز میں 181 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، طیب طاہر نے 56 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔ محمد عامر خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں، معاذ صداقت نے107 اور امام الحق نے73 رنز بنائے دونوں کے درمیان 182 کے ناقابل شکست اوپننگ اسٹینڈ نے 23.2 اوورز میں جیت حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری سنچری اسکور کرنے والے معاذ صداقت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ محمد سلیمان نے 109 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 113 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، جس نے پی ٹی وی کو نو وکٹ پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم 230 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سلیمان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔